ٹی 20 سیریز، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

April 03, 2018

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں8 وکٹوں سے شکست دے کرتین میچ کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پاکستان کی فتح میں بابر اعظم 51،فخرزمان 40 اور طلعت حسین 31 اور آصف علی 25 رنز ناقابل شکست نے نمایاں کردار ادا کیا۔

میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان قرار پائے جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بابر اعظم کے نام رہا۔

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 154رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آندرے فلیچر 52،مارلن سیموئلز 31 اور دنیش رام دین کے ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت اسکو ر بورڈ پر 153رنز کا ہندسہ سجایا۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی 5اوورز میں اسکور بغیر کسی نقصان کے 57رنز تک پہنچادیا۔

گرین شرٹس کی اوپننگ جوڑی نے اس دوران خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔

چھٹے اوور کی دوسری گیند پرجب پاکستان کا مجموعی 61رنز تھا تو فخر زمان 2چھکوں اور 6 چوکے کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ ریاد ایمرت کے حصے میں آئی۔

تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور حسین طلعت نے 52رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران اوپنر نے دوسرے میچ کی طرح اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنانے والے بابراعظم اسمتھ کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بائونڈری لائن پر کیچ ہوگئے۔

تیسری وکٹ پر طلعت حسین اور آصف علی نے ویسٹ انڈین بولرز کو کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور میچ 19 گیندوں قبل ہی ختم کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے اوبرائن اسمتھ اور ریاد ایمرت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے بعد کوئی سیریز نہیں ہاری۔

سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نے نہ صرف یہ ساتویں ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے بلکہ تین میچوں کی سیریز میں تین۔صفر سے فتح کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے، اب تک کوئی بھی ٹیم دو سے زائد مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین۔صفر سے فتح حاصل نہیں کرپائی۔

تیسرے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے فخرزمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کھیل کر بہت اچھا لگا،کوچ اور کپتان نے یہی کہا کہ جیسا چاہو کھیلو، میری فٹنس ٹیسٹ کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔