ویسٹ انڈیز نےپاکستان کے خلاف تیسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لئے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد اور پاکستان ٹیم کے قائد سرفراز احمد میدان میں اترے۔
تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ویسٹ انڈیز پہلی فتح کے لئے آج بھی میدان میں اتر رہی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کا کہناتھاکہ پاکستان میں بہت اچھا لگ رہا ہے ،آج کے میچ کے لئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،کیسرک ولیمز کی جگہ آندرے میکارتی فائنل الیون میں شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے بولنگ کریں یا بیٹنگ کوئی فرق نہیں پڑتا ،اگر ٹاس جیتے تو بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ،حسن علی اور محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان ٹیم بہت زیادہ بیلنس ہے ،آج ہدف کے حاصل کرکے فتح کو یقینی بنائیں گے۔
پاکستان کی فائنل الیون میں فخرزمان، بابر اعظم، حسین طلعت، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد،آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
کالی آندھی کے جیسن محمد کی قیادت میں چیڈوک والٹن،آندرے فلیچر،مارلن سیموئلز ،دنیش رام دین،رومین پاول، کیمون پال ،ریاد ایمرت،آندرے میکارتی،اوبرائن اسمتھ اورسیموئل بدری میدان میں اتر رہی ہے۔