• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تیسرا ٹی 20:ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 24 رنز بنالئے

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی کےلئے 154رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

گزشتہ دونوں میچ خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہنے والی کالی آندھی نے اس بار آندرے فلیچر 52،مارلن سیموئلز 31 اور دنیش رام دین کے ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت اسکور پر بورڈ پر 5 وکٹ پر 153 رنز کا ہندسہ سجایا۔

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 154رنز کا ہدف

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں جیسن محمد ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

کالی آندھی کے آندرے فلیچر اور چیڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کیا، محمد نواز نے اوپننگ جوڑی کو پہلا اوور میڈان کرایا۔

عثمان خان شنواری کے دوسرے اوور میں ویسٹ انڈین اوپنر صرف دو رنز ہی سمیٹ سکے جبکہ تیسرے اوور کی پہلی گیند پر محمد نواز نے گزشتہ میچ میں 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے والٹن کو بابر اعظم کی مدد سے قابو کیا۔

پاکستان کی نظرین کلین سوئپ پر مرکوز

پہلی وکٹ جلد گر جانے کے بعد آندرے فلیچر نے مارلن سیموئلز کے ساتھ مل کر اسکور 72قیمتی رنز کی شراکت قائم کی ،اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی بلندو بالا چھکوں سمیت دلکش بائونڈریز بھی لگائیں۔

74 کے مجموعی اسکور پر دو چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 31رنز بنانے والے مارلن سیموئلز کو شاداب خان نے بولڈ کردیا۔

شاداب خان کے 90 کے اسکور پر پہلا میچ کھیل رہے آندرے میکارتی کو فخرزمان کی مدد سے قابو کرلیا ،وہ صرف 5رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

گرین شرٹس کو 95 کے اسکور پر بڑی وکٹ مل گئی جب 3 چھکے اور 4 چوکے کی مدد سے 52 رنز بنانے والے آندرے فلیچر رن آئوٹ ہوگئے۔

فہیم اشرف نے 96 کے اسکور پر 2رنز پر کھیل رہے کیمون پال کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا تو ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم پریشر میں آگئی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد اور دینش رام دین نے 6 کے اضافے سے 3وکٹیں گرجانے کے بعد کی صورتحال کو سنبھالا دیا اور اسکور 140تک پہنچادیا ۔

کالی آندھی کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان جیسن محمد تھے جو 2 چوکوں کی مدد سے 13رنز ہی بناسکے،انہیں عثمان خان شنواری نے سرفراز احمد کی مدد سے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

20اوورز کے اختتام پر دنیش رام دین 42رنز کی دھواں دھار اننگز کے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے ،انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے ۔

گرین شرٹس کی طرف سے شاداب خان کامیاب بولر رہے ،انہوں نے 27 رنز دے کر 2جبکہ عثمان خان ،فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

تازہ ترین