آپ کے گھر کے لیے بہترین فینگ شوئی رنگوں کا استعمال

May 10, 2018

گھر کے لیے فینگ شوئی رنگوں کا انتخاب آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ہم سب رنگوں کو پسندکرتے ہیں اور خوب صورت رنگ دیکھ کر ہم سب کا ردِ عمل ایک جیسا ہی ہوتا ہے؛ رنگ ہمیں حیران کردینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔فینگ شوئی آپ کے ان ہی پسندیدہ رنگوں کو ایک اور سطح پر لے جاتا ہے اور انھیں مقصدیت دیتا ہے۔۔ فینگ شوئی رنگ آپ کے گھر اور زندگی میں ہم آہنگی اور توازن پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

تیزاور روشن لال رنگ سے لے کر سمندر کے پانی جیسا طبیعت کو بھانے والا ایکوا بلیو(Aqua Blue) یا پھر تر وتازہ سفید رنگ۔۔ آپ کے Livingروم یا گھر میں بنے دفتر کے لیے کون سا رنگ سب سے بہترین ہے؟ کچن فینگ شوئی کے بارے میں کیا خیال ہے؟

آئیے فینگ شوئی رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے، اپنے گھر کو ایسی جگہ بنائیں جہاں ہر وقت خوشی، اِرتعاش اور خوب صورتی رنگ بکھیرتی ہے۔

Feng Shui of Yellow Color

پیلا رنگ، سورج کی روشنی، خوش مزاجی او رموڈ کو اُٹھانے والا رنگ ہے، جو کسی بھی گھر اور دفتر کو زندگی بخشتا ہے۔ پیلا رنگ آپ کے کچن، بیٹھک (Living Room)یا بچوں کے کمرے میں آرام دہ اور گرمجوشی سے بھرپور فینگ شوئی توانائی پیدا کرتا ہے۔ جب آپ اپنے گھر کو ڈیکوریٹ کرنے کا سوچیں اور پیلے رنگ کا انتخاب کرنا چاہیں تو ’ہاٹ سن فلاور یلو‘ سے لے کر ’لائٹ بٹرفلائی یلو‘ تک آپ کے پاس انتخاب کرنے کے لیے کئی کلر ٹونز دستیاب ہیں۔

Feng Shui of Red Color

لال رنگ فینگ شوئی رنگوں میں سب سے مضبوط رنگ مانا جاتا ہے۔ شوخ لال رنگ آپ کے گھر میں خوشی اور جذبہ پیدا کرتا ہے۔ لال رنگ میاں بیوی کے تعلقات میں گرمجوشی کو برقرار رکھتا ہے۔ لال رنگ کو چین میں خوش قسمتی اور خوشی، بھارت میں شادی اور مغرب میں پیار، رومانس، ہمت اور حوصلے کا رنگ مانا جاتا ہے۔

Feng Shui of Green Color

سبز رنگ کو تجدیدِ نو، تازہ توانائی اور تخلیقِ نوکا فینگ شوئی رنگ مانا جاتاہے۔سبز رنگ، قدرت سے صحت دینے والی فینگ شوئی لہروں کو کھینچتا ہے اور انسانی طبیعت کو بہتر بناکر پورے جسم میں توازن قائم رکھتا ہے۔جب آپ گھر میں سبز رنگ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیںتو ایک بات کو ذہن میں رکھیں کہ سبز رنگ کا کوئی ایک شیڈ استعمال نہ کریں بلکہ اس کے مختلف شیڈز کا انتخاب کریں، تاکہ آپ فینگ شوئی کے مثبت اثرات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔

Feng Shui of Orange Color

نارنگی رنگ کو فینگ شوئی میں لال رنگ کا قریب ترین متبادل مانا جاتا ہے۔نارنگی رنگ کو فینگ شوئی کا ’سوشل کلر‘کہا جاتا ہے، کیوں کہ یہ رنگ آپ کے گھر میں ضروری فینگ شوئی توانائی پیدا کرتا ہے، جو گھر میں پیار بھری گفت گو اور اچھے وقتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اگر آپ لال رنگ سے متعلق فیصلہ نہیں کر پا رہے تو نارنگی رنگ استعمال کرنے پر ضرور غور کریں۔

Feng Shui of White Color

سفید رنگ کو پاکیزگی اور معصومیت کا فینگ شوئی رنگ قرار دیا جاتا ہے۔ سفید وہ رنگ ہے، جس میں سارے رنگ سمائے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ایک خالص سفید جگہ میں آکر اتنے مطمئن اور پرسکونمحسوس کرتے ہیں۔

Feng Shui of Blue Color

نیلے رنگ کو فینگ شوئی میں شاندار رنگ قرار دیا گیا ہے۔ صاف و شفاف نیلا آسمان، سمندر کا ہلکا نیلا پانی، گہرا Indigo Blue، اس رنگ کے کئی شیڈز میں سے آپ اپنے گھر کے لیے کوئی بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ فینگ شوئی کے لحاظ سے نیلے رنگ کو گھر کے مندرجہ ذیل ایریاز میں استعمال کرنا مفید رہتا ہے: مشرق(صحت)، جنوب مشرق(پیسہ)، اور شمال (کیریئر)۔

Feng Shui of Gray Color

گرے رنگ کوکچھ لوگ یا تو بورنگ سمجھتے ہیں یا پھر کچھ لوگوں کے لیے یہ Elitistرنگ ہے۔ کسی کی گرے رنگ کے بارے میں کوئی بھی رائے ہو، فینگ شوئی کے مطابق، اسے جہاں بھی استعمال کیا جائے، یہ رنگ وہاں مثبت توانائی لاتا ہے۔ فینگ شوئی کے مطابق یہ رنگ اگر گھر کے مندرجہ ذیل ایریاز میں استعمال کیا جائے تو اس کے نتائج انتہائی مثبت ہوتے ہیں: مغرب (تخلیق)، شمال مغرب (مدد کرنے والے لوگ)، اور شمال (کیریئر)۔

Feng Shui of Purple Color

فینگ شوئی کے ماہرین جامنی رنگ کا اعتدال پسندانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ جامنیHigh Vibrationرنگ ہے، اس لیے اسے گھر میں آرائشی اشیاء کے ساتھ استعمال کرنا بہترین رہتا ہے، اس لیے بجائے اس کے کہ دیوار کو جامنی رنگ سے پینٹ کریں، اس رنگ کو تکیوں ، فن پاروں اور دیگر آرائشی چیزوں کے ساتھ استعمال کریں۔ فینگ شوئی کے مطابق، جامنی رنگ کو Healing Roomیا Meditation Spaceمیں زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Feng Shui of Pink Color

گلابی رنگ کو پیار کا عالمی رنگ مانا جاتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسے کسی بھی جگہ توانائی کو اعتدال میں لانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گلابی رنگ کی نرم لہروں کا کسی بھی فرد کی شخصیت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ آپ اس رنگ کو گھر میں کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں، چاہے وہ آپ کا بیڈ روم ہو یا پھر آپ کا لانڈری روم۔

Feng Shui of Black Color

یہ گہرے پانی اور عالمی خلاء کا رنگ ہے۔ کالارنگ گہرائی، مضبوطی اور کسی بھی جگہ کو مطلب عطا کرتا ہے۔ آپ اس رنگ کو کسی بھی ایسی جگہ استعمال کرسکتے ہیں، جہاں مضبوط توانائی کو لانا مقصد ہو، جیسے آپ کے گھر کا داخلہ مقام اور جیسے آپ کا کچن۔کیا فینگ شوئی کے تحت، گھر میں کسی جگہ کالے رنگ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے؟ جی ہاں، یہ بہتر ہے کہ کالے رنگ کو بچوں کے کمرے اور بیڈ روم کی چھت میں استعمال نہ کیا جائے۔

Feng Shui of Brown Color

حالیہ برسوں میں براؤن رنگ فینگ شوئی کی پاپولر چوائس بن گیا ہے۔ اس رنگ میں ایک زبردست فینگ شوئی توانائی پائی جاتی ہے، جس کے ساتھ بہت ساری اچھی چیزوں کو جوڑا جاسکتا ہے، جیسے لذیز ڈارک چاکلیٹ، گورمے کافی اور مہونگنی لکڑی۔ فینگ شوئی کے مطابق، براؤن رنگ کا گھر کے ان حصوں میں استعمال انتہائی مفید رہتا ہے: مشرق(صحت)، جنوب مشرق(پیسہ)، اور جنوب (شہرت)۔