چین میں گرمی سے روڈ پگھلنے لگے

July 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یہ مناظر کسی نئی تعمیر والی سڑک کے نہیں جس پر راہگیروں کو چلنے میں مشکل پیش آرہی ہے،37ڈگری سیلیئس میں گرمی کی حدت سے سڑکیں پگھلنا شروع ہو گئی ہیں۔

آگ برساتے سورج کی تپش میں لوگ جب اپنے روزمرہ کے کام کرنے گھر سے نکلے تو انہیں سڑک کراس کرنے میں بیحد مشکل پیش آئی کیونکہ جیسے ہی وہ سڑک کی ایک جانب سے دوسری جانب پہنچنے کے لئے قدم بڑھاتے ، ان کی چپل سڑک سے چپک جاتی۔

ویڈیو میں نظر آنیوالے راہگیر کو ہی دیکھ لیں جس کے لئے سڑک کراس کرنا امتحان بن گیا ، بیچارہ ایک قدم آگے بڑھاتا توسڑک سے چپکی ہوئی چپل الگ کرتا رہتاتاہم اگلے قدم پر پھر اسی امتحان سے گزرنا پڑتا ۔ چپل چہ پھر پلٹ کر آتے اور اپنی چپل اُٹھا کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے تو قدم بڑھانا بیحد دشوار ہو جاتا۔