وطن کی عظمت . . .

August 12, 2018

اے ارضِ پاک اب تِری عظمت کو ہو سلام

اپنے رسولِ پاکؐ کی رحمت کو ہو سلام

اپنے جگر کے ٹکڑے جو تجھ پر لُٹا چُکیں

اُن ماؤں کے قلوب کی ہمّت کو ہو سلام

بیدار جس نے قوم کے احساس کو کیا

اقبالؒ کی عظیم بصیرت کو ہو سلام

اِس مادرِ وطن پہ جو قربان ہوگیا

اُس قائدِ اعظمؒ کی عظمت کو ہو سلام

مٹنے کے بعد بھی نہ مِٹے یہ نصیب ہے

ایسے نصیب والوں کی ہمّت کو ہو سلام

مِٹ کر حیاتِ جاوداں پائی ہے اے ندیم

اِک اِک شہیدِ قوم کی قسمت کو ہو سلام

(ریاض ندیم نیازی، سبّی)