آپ کیسی ماں ہیں! اپنے برج کے مطابق جانیے

August 10, 2018

ہر ماں اپنے بچے کے لیے ستارے کی مانند ہوتی ہے۔ جس طرح زندگی کے دیگر معاملات میں ہم ستاروںکی چال یا برج کے مطابق شخصیت کے عیوب و محاسن پر غور و خوص کرتے ہیں، اسی طرح ہم اس بات کی بھی قیاس آرائی کرسکتے ہیں کہ بحیثیت ایک ماں، کسی خاص برجکے تحت آپ میںکیا خوبیاں اور خامیاں ہوسکتیہیں۔

برج حمل والی مائیں

حمل مائیں جانتی ہیں کہ کیسے مضبوط اور باہمت رہا جاتاہے۔ بچوں کی پرورش میںآپ کو یہ بخوبی معلوم ہوتاہے کہ کس وقت ـانہیںــ ’نہ‘ کہنا ہے۔ حالانکہ یہ بہت مشکل بھی ہوتاہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ آپ جو کچھ کرتی ہیں بالکل ٹھیک کرتی ہیں، اسی لئے آپ کے معاملات آپ کے ہاتھ سے نہیںنکلتے۔

برج ثوروالی مائیں

آپ جس گروپ میں بھی ہوتی ہیں سب سے زیادہ قابل اعتبار گردانی جاتی ہیں۔ جہاںتک ثور مائوںکا تعلق ہے تو یہ مدد کرنے کے لیے ہمیشہ ذہنی طور پر تیار اور آپ کے ساتھ ہوتی ہیں۔ گرائونڈ میںمیچ دکھانے لے جائیں تو سب سے تیز آواز میں شور مچانے والی یہیہوںگی۔

برج جوزا والی مائیں

ایک جوز ا عورت ذہنی طور پر تیز اور اسمارٹ ہوتی ہے۔ بحیثیت ماں آپ اپنے بچوں کی سرگرمیوں اور ان کی حرکات و سکنات کو کبھی نظر انداز نہیں کرتیں بلکہ شیر کی نظر رکھتی ہیں۔ یہ بہت تھکا دینے والا عمل ہوتا ہےلیکن آپ بخوبی جانتی ہی ہیں کہ آپ جو کچھ کررہی ہیں،صحیح کررہی ہیں۔

برج سرطان والی مائیں

ایک سرطان عورت کی سب سے بڑی طاقت اس کا ہمدرد ہوناہے ۔ سرطان ماں ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے اوپر حد سے زیادہ خود اعتمادی ہو سکتی ہے۔ آپ کی ہمدرد طبیعت آپ کی طاقت ہے لیکن ماںہونے کی حیثیت سے یہ آپ کی کمزوری بھی بن سکتی ہے۔

برج اسد والی مائیں

تمام برجوں میں اسد کے تحت پیدا ہونے والی مائیں سب سےزیادہ توانائی سے بھر پور ہوتی ہیں۔ اگر آپ اسد ماں ہیںتو آپ صبح جلدی اٹھ کر نہ صرف بچوں کو اسکول بھی چھوڑ آئیں گی بلکہ اسکول سے لانے کے بعد دیگر سرگرمیوں میںبھی ان کے ساتھ شامل ہو ں گی اور آپ اسے کبھی بوجھ نہیںسمجھتیں۔

برج سنبلہ والی مائیں

ایک سنبلہ عورت صحیح معنوں میںذہین اور حقیقت پسند ہو تی ہے۔ اگر آپ سنبلہ ماں ہیںتو بچوں کی پرورش کے حوالے سے آپ وجدانی ہو سکتی ہیں۔ آپ جانتی ہیں کہ معاملات کتنے ہی بگڑے ہوئے کیوں نہ ہوں، آپ کو انہیںسنبھالنا آتاہےاور آپ کے بچے بھی اس پر یقین رکھتے ہیں۔

برج میزان والی مائیں

ذمہ داریاں نبھانے میں میزان خواتین سے بڑھ کر کوئی نہیں۔ یہی چیز اس وقت بہت کام آتی ہے جب بحیثیت ماں آپ اپنے جواں ہوتے بچوںکی پرورش کررہی ہوتی ہیں۔ آپ کو یہ احسا س ہو سکتاہے کہ آپ بچوں کی پرورش کے لیے تیار نہیں ہیںلیکن آپ اس خیال کو خود ہی غلط ثابت کررہی ہوتی ہیں۔

برج عقرب والی مائیں

ہو سکتا ہے کہ آپ اسے کمزوری گردانیںلیکن عقرب خواتین کی سب سے بڑی طاقت ان کا حساس ہونا ہے۔ جہاںتک بچوںکی پرورش کی بات ہے توحسا س ہونا زیادہ مددگار ثابت ہو سکتاہے۔ آپ کے بچے جب آپ کے پاس ہوتے ہیںتو خود کو محفوظ اور آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

برج قوس والی مائیں

آپ قوس خاتونہیں تو آپ رجعت پسند ہیںاور یہی چیز آپ کو اچھی ماں بناتی ہے۔ آپ اپنے ساتھ بچوں اوردیگر گھروالوں کو خوش رکھنے کے لیے ہرقسم کی مہم جوئی کے لیے تیار رہتی ہیں۔ اس کے لیے، آپ اپنے بچوں کو اپنی طاقت پر بھروسہ کرنا اور ہمت سے کام لینا سکھاتی ہیں۔

برج جدی والی مائیں

ایک جدی عورت نظم وضبط میںکمال رکھتی ہے اور جب ماں بنتی ہےتو چاہتی ہے کہ یہی نظم و ضبط اس کے بچوں کی زندگی میںبھی درآئے۔ ہوسکتاہے شروع شروع میں بچےآپ کی اس صلاحیت کا اعتراف نہ کریںلیکن بعد میں وہ ضرورآپ کے شکر گزار ہوںگے۔

برج دلو والی مائیں

بحیثیت دلو خاتون، آپ دوسروں کو متاثر کرتی ہیں اور معلومات کے تبادلے کے لیے بےچین رہتی ہیں۔ یہی چیز آپ کو ایک اچھی ماں بناتی ہے کیونکہ آپ کا دماغ ہر وقت نت نئی چیزیں سیکھنے کے لیے تیار رہتاہے۔ آپ کے بچےآپ کو لیڈر کے طور پر دیکھتے ہیں اور آپ کی فیصلہ سازی پر بھروسہ کرتےہیں۔

برج حوت والی مائیں

حوت خواتین کا تخیل اور ان کے اندر کی تخلیقی صلاحیتیں انہیں بہترین ماںبناتی ہیں۔ آپ دلچسپ شخصیت کی مالک اور دوسروں کو بھی مزے سے زندگی گزانے کی طرف راغب کرتی ہیں، لیکن آپ نظم و ضبط کو بھی ہاتھ سے جانے نہیںدیتیں۔ آپ بچوںکی پرورش کے حوالے سے ایک متوازن شخصیت ہیں۔