• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم آفس برطانیہ چھوڑنے کی رضاکارانہ پیشکش کے نتائج ظاہر کرنے سے انکاری

شبانہ محمود — فائل فوٹو
شبانہ محمود — فائل فوٹو

سیکریٹری داخلہ شبانہ محمود کی طرف سے رضاکارانہ طور پر برطانیہ چھوڑنے کے لیے چالیس ہزار پاﺅنڈ کی پیشکش کے نتائج پر ہوم آفس تبصرہ کرنے سے گریز کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ہوم آفس کے ذمہ داران یہ بتانے سے انکاری ہیں کہ ناکام سیاسی پناہ کے متلاشی خاندانوں میں سے کتنے لوگ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے راضی ہوئے ہیں۔ 

ٹیکس دہندگان کی رقم سے ان لوگوں کو 40 ہزار پاﺅنڈ کی بڑی پیشکش کی گئی تھی، نئی پائلٹ اسکیم کے تحت ایسے خاندان جنہیں ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں اگر وہ جانے کے لیے راضی ہو تو 4 افراد کے لیے 10 ہزار پاﺅنڈ کی یکمشت ادائیگی کی پیشکش بڑی دلچسپ تھی۔

ابتدائی طور پر ڈیڑھ سو خاندانوں کو بتایا گیا کہ وہ نقد رقم لینے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ 

سات یو م کی ڈیڈ لائن دی گئی جو آج ختم ہو گئی ہے۔ مگر ہوم آفس اعداد و شمار بتانے سے انکاری ہے کہ اس پیشکش کے نتائج کیا مرتب ہوئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید