• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، یورپ امریکا پر برہم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران، امریکا و اسرائیل تنازع کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی قیمت پھر سے 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے، امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 103 اعشاریہ 29 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 ڈالر 71 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت تقریباً 99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ادھر روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا کو یورپی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس کو جنگ کے لیے مزید مالی وسائل مل سکتے ہیں لہٰذا روس پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے، فرانس اور یوکرینی صدر نے بھی امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ غلط ہے، جرمن چانسلر نے ایران کے خلاف جنگ پر امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے پاس خلیج فارس میں جنگ ختم کرنے کی واضح حکمت عملی نہیں ہے، ایران جنگ نے جرمنی کی توانائی کی قیمتوں پر شدید اثر ڈالا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید