نئی کتاب: ادبی ڈائجسٹ

September 23, 2018

مدیر:ضیاء الرحمن ضیاؔ

صفحات: 130، قیمت: 150روپے

ناشر:ادبی ڈائجسٹ پبلشرز، الرئوف رائل سٹی بلاک19، گلستانِ جوہر، کراچی

یہ ادبی سلسلہ اس اعتبار سے دوسرے ادبی جرائد سے مختلف ہے کہ اس میں بہترین تخلیقات کا انتخاب پیش کیا جاتا ہے۔ دوسرے یہ آرٹ پیپر پر شایع ہوتا ہے۔ اگرچہ آرٹ پیپر کی وجہ سے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے اور کاغذ کی چمک آنکھوں پر بھی اثرانداز ہوتی ہے، لیکن اس شمارے میں ایک دوسری قسم کا (میٹ فنش) آرٹ پیپر استعمال ہوا ہے، جس کی وجہ سے اب یہ شکایت باقی نہیں رہی۔ توقع ہے آئندہ شماروں میں یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔