دستر خوان: ’سندھی کڑک‘ اور ’سندھی ربڑی کھیر‘

September 19, 2018

آج جب انسان مشینی دور میں زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کے رہن سہن سے لے کر بول چال تک سب کچھ بدل چکا ہے۔ ہر کام میں وقت کی بچت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہر چیز تیار شدہ دست یاب ہے، یہاں تک کہ پکوان بھی تیار شدہ مل جاتے ہیں مگر جو بات اور ذائقہ گھر کے کھانوں کی ہے وہ بازار کے تیار شدہ کھانوں میں بھلا کہاں؟ وادیٔ مہران اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت کے باعث جانی جاتی ہے، اس کے پکوان بھی ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں۔’’دسترخوان ‘‘پر آپ سندھی پکوان کی تراکیب ملاحظہ کریں اورانہیں پکا کر خود بھی کھائیں ، دوسروں کو بھی کھلائیں۔اس ہفتے ’’سندھی کڑک‘‘ پکائیں گے۔

سندھی کڑک

اجزاء:مکس دالیں ایک کلو (مونگ، مسور، چنے اور ماش کی دال صاف کر کے بھگو دیں)،گندم آدھا کلو،بغیر ہڈی کاگوشت دو کلو،ادرک ایک ٹکڑا چوپ کرلیں،لہسن کے دس جوے چوپ کر لیں،ثابت گرم مسالادوکھانے کے چمچ،جوآدھا کپ،دہی ایک کپ،ہلدی پاؤڈرآدھا چائےکا چمچ،پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ،نمک حسب ذائقہ ،پیازچھ عدد درمیانے سائز کی،لیموںحسب ضرور ت ،چاٹ مسالاحسب ذائقہ،گھی یا تیل دوکپ۔

ترکیب:تمام دالوں کوالگ الگ برتن میں نمک ،آدھا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چمچ لال مرچ پاوڈر ڈال کر ابالیں ۔جو اور گیہوں کو بھی الگ الگ برتن میں پانی اور نمک ڈال کر خوب اچھی طر ح گل جانے تک اُبال لیں ۔ایک دوسرے بڑے پتیلےمیں آدھا کپ گھی گرم کر لیں ۔اس میں ثابت گرم مسالا ڈال کر بھونیں ۔پھر دوعدد پیاز کاٹ کر ڈالیں، بعد ازاںاس میں گوشت ،چوپ کیا ہواادرک،لہسن، نمک،دہی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔ جب گوشت خوب اچھی طرح بھن جائے تو تین گلاس پانی ڈال کر گوشت گلنے تک درمیانی آنچ پرڈھک کر پکائیں۔

گوشت گل جائے تو اس میں جو، گہیوں اور ساری دالیں ڈال کر گھوٹا لگاتے ہو ئے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ گوشت دالوں ،جو اور گہیوں کا آمیزہ جب خوب اچھی طرح یکجان ہو جائے، تو اس میں گرم سالا ڈالیں اور دہیمی آنچ پر پکائیں۔ ایک فرائینگ پین میں بچا ہوا گھی درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ باقی بچی ہوئی پیازکو باریک کاٹ کر گرم گھی میں سنہرا کرلیں۔ اب حلیم پرپیاز کا بگھار پرلگا دیں۔ مزےدار سندھی کڑک تیار ہے۔ لیموں اور چاٹ مسالا چھڑک کر نان کے ساتھ تناول فرما ئیں۔

سندھی ربڑی کھیر

اجزا: ربڑی آدھا کلو، تازہ دودھ دوکلو، چاول (بھیگے اور پسے ہوئے) آدھاکلو ،کیوڑہ ایک کھانے کا چمچ، بادام پستے، باریک کٹے ہوئے چارکھانے کے چمچ

ترکیب: دودھ گرم کرکے اس میںچاول ڈالیں، اور چاولوں کو گلنے تک پکائیں۔ اس میںچینی شامل کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں، پھر کیوڑہ ، ربڑی، بادام اور پستے ڈال کر خوب اچھی طرح ملائیں اور ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔