ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

September 24, 2018

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ، سیلابی ریلا بس کو بھی بہا کر لے گیااور مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی ریاست میں 3 روز سے جاری بارشوں سے دریائے راوی اور بیاس میں پانی کی سطح خطرناک حد عبور کرگئی، سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر چیز بہا لے گیاجبکہ مسافروں سے خالی بس بھی پانی کے ریلے میں بہہ گئی۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 200 سڑکوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ ٹوٹ گیا، پہاڑی مقام پر 4 فٹ برف پڑی اورسینکڑوں لوگ مختلف مقامات پر پھنس گئے۔

ہماچل پردیش میں3 اضلاع کے اسکول بند کر دئیے گئے، دریائے ستلج کے کنارے آباد لوگوں کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی تاہم ریاست پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔