Advertisement

کیا بیوی کسی دوسرے کے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟

October 05, 2018
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ایک طلاق یافتہ عورت ہے، وہ کسی سے نکاح کرلیتی ہے ،مگر کسی اورکے بچے کو دودھ پلانے کا معاہدہ بھی کیے ہوئے ہے۔اس معاہدے کی شرعی حیثیت کیا ہے اور شوہر کس حد تک اس میں مداخلت کا مجاز ہے؟

جواب:۔(1)اگر بیوی نے نکاح سے قبل کسی بچے کو دودھ پلانے کا معاہدہ کیا ہے تو شوہر معاہدہ ختم کرنے یا بیوی کو معاہدے کی تعمیل سے روکنے کا مجاز نہیں۔

(2) اگر بیوی نے نکاح کرنے کے بعد شوہر کی رضامندی سے دودھ پلانے کا معاہدہ کیا ہے تو بھی معاہدے کی پاس داری لازم ہے۔

(3) اگر بیوی نے نکاح کے بعد بلااجازت ِشوہر معاہدہ کیا ہے تو معاہدہ درست نہیں اور شوہر کو فسخ معاہدہ کا حق حاصل ہے۔


مکمل خبر پڑھیں