خواتین کی مشکلات

October 14, 2018

مکرمی!ویسے تو ہر مرض کا فوری علاج کرانا ضروری ہے مگر ذہنی انتشار شدید امراض کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے مریضوں کو نظرانداز کرنے کے بجائے باقاعدہ علاج کرانا چاہئے۔ موجودہ مسائل ڈپریشن اور دوسری نفسیاتی بیماریوں کی اہم وجوہات ہیں۔ 2025ء تک ڈپریشن دنیا کی سب سے بڑی بیماری ہو گی۔ اس بیماری میں مبتلا افراد میں اعتماد، ثابت قدمی اور ارادے کی پختگی ختم ہو جاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کا علاج فوری کروایا جائے۔ پاکستان کی دس فیصد آبادی ذہنی امراض کا شکار ہے جبکہ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے صرف دس ہزار بستروں کی سہولت موجود ہے، جو بہت کم ہے۔ پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی زیادہ تعداد ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہے۔ گردوپیش کا ماحول، گھریلو حالات، میاں، بیوی کے اختلافات اور سسرال کے مسئلےخواتین کو زیادہ متاثر کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ خواتین اپنے ذہن کو مصروف رکھنے کی کوشش کریں۔
(شبوشاد شکارپوری۔ملیر)