حادثات ، کمسن اور خاتون جاں بحق ،پولیس کانسٹیبل سمیت دوافرادزخمی

December 02, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات میں کمسن بچی اورشادی شدہ خاتون جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل سمیت دوافرادزخمی ہو گئے۔ تھانہ صدرواہ کو ارباب جہانگیر نے بتایا کہ تیزرفتار ڈمپر نمبرجی ایل ٹی ڈی-1657کے ڈرائیور نے غفلت سے ڈمپر چلاتے ہوئے میری چچازاد بہن فاطمہ عمرساڑھے چارسال کوٹکرماردی، وہ شدیدزخمی ہوکر جاں بحق ہوگئی۔تھانہ مورگاہ کو کانسٹیبل عبدالرحمٰن نے بتایا کہ گاڑی نمبرآرآئی سی-327کے ڈرائیور شیراز ربانی نے غفلت سے مجھے ٹکر ماردی، میں شدید زخمی ہوگیا۔ تعاصب محمود نے کورال پولیس کو بتایا کہ ایک گاڑی کے ڈرائیور نے کری روڈ کے قریب ایکسپریس ہائی وے پر میری بیوی ریما اور سالی کو ٹکر ماری جس سے میری بیوی جاں بحق جبکہ سالی زخمی ہو گئی ۔