• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: غیر قانونی فارن کرنسی کی خرید و فروخت کا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں غیر قانونی طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی کھارادر میں کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم سے 37 لاکھ روپے اور 940 ملین ایرانی ریال برآمد کر لیے گئے۔

ملزم نے اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر غیر قانونی کرنسی کاروبار کا اعتراف کیا ہے۔

زیرِ حراست ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید