کراچی میں شدید گرمی کے دوران بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا اور کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔
گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، منگھو پیر، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ اور بلدیہ ٹاؤن میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں کراچی کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔