پاکستان ہم سب کا ہے ،بین العقائد روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے، اسفن یار بھنڈارا

December 02, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا پاکستان میں اقلیتی برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے اپنی رہائش گاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ہندوئوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتی جماعتوں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی، اسفن یار بھنڈارا نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد اقلیتیوں کے مابین اتحاد اور باہمی تعلقات کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ بین العقائد روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے پاکستان میں بھارے چارے کی فضا کو فروغ دیکر مثالی بنایا جائے۔