دیپ ویراستقبالیہ میں امیتابھ کا رنویر کے ساتھ رقص

December 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی آخری استقبالیہ تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔




بھارتی ذرائع کے مطابق دونوں معروف اداکاروں کی شاندار شادی کی تقریب، گرینڈ پارٹی اور دو استقبالیہ تقاریب کے بعد فلم انڈسٹری کے لئے تیسرے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔



جس میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ، شاہ رخ خان ،سارہ علی خان، سوناکشی ، امیتابھ بچن ،سنہا ، شلپا شیٹھی، کرینہ کپور، سیف علی خان، ارجن کپور، انیل کپور، جانھوی کپور، ورون دھون، کترینہ کیف اور کرن جوہر سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔





دپیکا نے استقبالیہ تقریب میں لبنانی ڈیزائنر کی ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کی گلیمر میکسی میں جلوے بکھیرے جبکہ رنویر سنگھ نے سیاہ رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ ٹکسیڈوز زیب تن کیا۔


تقریب میں امیتابھ بچن نے رنویر سنگھ کے ساتھ مقبول گانوں پر رقص بھی کیا اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


استقبالیہ تقریب میں لی گئی خصوصی تصاویر دیپ ویر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جو وائرل ہوگئیں۔






واضح رہے کہ دیپ ویر نے شادی کے بعد 3 استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا سب سے پہلے 21 دسمبر کو بنگلور میں جس کے بعد 28 نومبر کو ممبئی میں منعقد کیا جس میں رشتے دار اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔