• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا اور رنویر کی شادی کے بعد ممبئی واپسی


رنویر سنگھ اور دپیکاپڈوکون اٹلی میں شادی کے بعد ممبئی واپس آ گئے،دونوں نے صحافیوں کیلئے خصوصی پوز بھی دیا۔

بالی ووڈ کا نیا شادی شدہ جوڑا دپیکا اور رنویر سنگھ آج صبح ممبئی پہنچے ،دونوں کو سیکیورٹی کے حصار میں ائیرپورٹ سے نکالا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر دونوں نے ایک جیسے رنگوں کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

رنویر سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر دونوں نے میڈیا کے سامنے آ کر خصوصی پوز بھی دیا۔

دپیکا اور رنویر اپنے دوستوں کیلئے بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو ر ریسیپشن دیں گے ۔

تازہ ترین