• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپ ویر کی شادی کی مزید تصاویرمنظرعام پر


دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کی شادی کی مزید تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔

بالی ووڈ کی جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کی شادی کی تصاویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔

دونوں کی تصاویر کو ٹوئٹر پر دو دنوں میں لاکھوں بارلائک اور شیئر کیا گیا اور اب دونوں کی شادی کی مزید تصاویرمنظرعام پرآگئیں ہیں۔

دپیکا رنویرکی کونکنی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کا ایک گروپ فوٹو انسٹاگرام پرگردش کررہا ہے جس میں دپیکا سرخ لہنگے میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ رنویربھی دیگر افراد کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔


اس کے علاوہ ہندو روایات کے مطابق شادی کے بعد منعقد کی جانے والی چوڑے کی رسم کی ایک تصویربھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔


یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بھارت واپسی پر دو الگ الگ استقبالیہ دیں گے، ایک ممبئی جبکہ دوسرا دپیکا کے آبائی علاقے بنگلورو میں ہوگا۔


تازہ ترین