• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد بھارت واپس پہنچ گئے ہیں اور شیڈول کے مطابق دوروز قبل بنگلور میں ان کے استقبالیے کا اہتمام کیاگیا تھا۔

دپیکا اور رنویر کی ’پری ویڈنگ، ویڈنگ اور پوسٹ ونڈنگ‘ تقربات کی تصویریں مسلسل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اسی میں ڈمپل گرل دپیکا کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستانی سندھی گانے ’دم مست قلندر‘ پر جھومتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسی حوالے سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دپیکا کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہے اور وہ جھومتی اور ڈانس کرنے کے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ’آخر کار جب ڈی جے نے مست قلندر پلے کیا۔‘


ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ دپیکا نے اپنی مہندی کی تقریب میں اس وقت ڈانس کرنا شروع کیا جیسے ہی مست قلندر کی آواز ان کی کانوں میں گونجی۔

واضح رہے دم مست قلندر صوفیانہ کلام ہے جیسے پہلی مرتبہ پاکستانی صوفی گلوکارہ ’عابدہ پروین‘ نے گایا تھا، اس کے بعد یہی کلام کئی پاکستانی اور بھارتی گلوکار وں نے اپنے اپنے انداز سے پیش کیا اور ابھی حال ہی میں یہ گانا بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے گایا تھا جس پردپیکا پڈوکون ڈانس کرتی نظر آئی ہیں۔

تازہ ترین