پہلے دن کہا ڈی جی ایف آئی اے پر اعتماد نہیں، سعید غنی

December 20, 2018

کراچی (ٹی وی رپورٹ) 24دسمبر 2018 ء پاکستان کی سیاست کا ایک اہم ترین دن ہوگا اُس دن پاکستانی سیاست میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے دو اہم ترین سیاسی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے یعنی میاں نواز شریف اور آصف زرداری جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق نے پروگرام تمہید باندھی اور اُن کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے ایک بار پھر دہرایا کہ انہوں نے اپنے منصب کا کبھی فائدہ نہیں اٹھایا نہ ہی کرپشن کی دوسری جانب آصف زرداری کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جاچکی ہے ۔پروگرام میں مسلم لیگ نون کے محسن شاہنواز رانجھا، پیپلز پارٹی کے سعید غنی اور تحریک انصاف کی عندلیب عباسی بھی شامل گفتگو رہیں۔سعید غنی کا کہناتھا کہ جس طرح آج یہ لاڈلے ہیں ماضی میں مسلم لیگ نون رہی ہے اور ہم ہر دور میں یہی کہتے رہے ہیں کہ اس ملک کے آئین اور قانون کے مطابق بلاتفریق احتساب کیا جائے ۔