حکومت نے راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کیلئے NOC دیدیا

January 19, 2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر این او سی کی منظوری دی اور اس کی رپورٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔