ٹیکساس پولیس نے کینسر میں مبتلا بچی کی خواہش پوری کردی

February 09, 2019

کینسر میں مبتلا6سالہ بچی کی معصوم سی خواہش کو ٹیکساس کی پولیس نے پورا کردیا۔

کینسر سے لڑتی Abigail Arias نامی بچی کی پولیس میں شامل ہونے کی خواہش پر ٹیکساس کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچی کو پولیس یونیفارم پہنا کر اعزازی افسر بنایا گیا۔

بچی سے حلف لیتے ہوئے پولیس چیف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور انکی آنکھوں سے آنسو جھلک گئے۔

بعد ازاں پولیس چیف نے بچی کو گلے لگا کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔