خاتون آفیسر کو جنسی حراساں کرنے پرتحقیقات کا حکم

April 18, 2019

اسلام آبا د(نمائندہ جنگ) پی آئی اے کی خاتون آفسر کو جنسی حراساں کرنے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو ائر مارشل ارشد ملک نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ،متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ پی آئی اے کی خاتون اہلکار نے شکایات کی تھی کے ایک انتظامی آفیسر نے اسے جنسی حراساں کرنے کی کوشش کی ہے اس شکایت پر ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو واقع کی تحقیقات کر کے چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ پیش کرے گی۔