سنی دیول کی بی جے پی میں شمولیت، مودی کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

April 24, 2019

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکاروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، ایکشن ہیرو سنی دیول نے بھی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی جوائن کرلی ہے۔سنی دیول کا کہناہے وہ وزیراعظم نریندر مودی سے متاثر ہیں اور اُن کے ساتھ مل کر کام کریں گے جیسے میرے والد دھرمیندر نے اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ مل کر کیا تھا۔سنی دیول کا کہنا ہے کہ ’’جس طرح میرے والد فلم اسٹار دھرمیندر اٹل جی کے ساتھ رہے، آج میں مودی جی کو جوائن کررہا ہوں‘‘۔دیول کا مزید کہناتھا کہ ’’میں اس فیملی (بی جے پی) کے لئے جو کچھ کرسکا کروں گا، اپنے کام سے میں آپ کو دکھاؤں گا‘‘۔توقع ظاہرکی جارہی ہے کہ سنی دیول گورداسپور یا امرتسر سے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار ہوں گے، 2014ء کے انتخابات میں یونین منسٹر ارون جیٹلی نے اس حلقے سے انتخاب لڑا تھا لیکن کانگریس کے امریندر سنگھ کے مقابلے میں ہار گئے تھے۔نوجوت سنگھ سدھو 2004ء اور 2009ء میں بی جے پی کے ٹکٹ پر یہاں سے کامیاب ہوچکے ہیں تاہم 2014ء میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے پر انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔واضح رہے کہ سنی دیول کی سوتیلی ماں اور ڈریم گرل ہیمامالنی متھورا سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔