رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری

May 03, 2019

رمضان المبار ک کی آمد آمد ہے، اس کے فیوض و برکات سمیٹنے کی لگن اور اس کے لئے کی جانے والی تیار ی کےساتھ ساتھ خواتین کو دیگر بہت سے اقدامات کا سوچ سوچ کر ٹینشن ہونے لگتی ہے۔ بہت سے ایسے کام ہوتے ہیںجو رمضان کی آمد سے قبل خواتین کو انجام دینے ہوتے ہیںتاکہ وہ گھریلوکام کاج کے ساتھ یکسوئی سے عباداتاور اپنے وقت کو بآسانی مینیج کرسکیں۔

گھر کی صفائی ستھرائی

یہ حقیقت ہے کہ رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، لیکن اگر گھر صا ف ستھرا ہوگا تو رمضان کا مہینہ نہ صرف نفاست سے گزرے گا بلکہ آپ کو اپنی عبادات کا وقت صفائی ستھرائی پر نہیںلگا نا پڑے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ رمضان سے قبل ذیل میں درج کچھ کام انجام دے لیں۔

٭ گھر کے جالے اُتروالیں، کارپٹجھاڑ لیں ،یا ڈرائی کلین کروالیں۔

٭ پردے وغیرہ بدلنے کیضرورت ہوتو ان کو بھی تبدیل کرلیںیا اچھی طرح جھاڑ لیں۔

٭کچن کے سنک کو اچھی طرح چمکالیں ۔ اس کیلئے آپ اسفنج اور سرکہ کا استعمال کرسکتی ہیں۔

٭مائیکروویو اوون کی صفائی کیلئے اسے رگڑ کر صاف کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک بائول میں لیموں کا عرق ملا کر اس کے اندر رکھ دیںاور پانچ منٹ کیلئے اسے چلادیں ۔ پانی بھاپ بن کر اندر جمی چکنائی وغیرہ کو نرم کردے گا، پھر اس کو کپڑے سے صاف کرلیں۔

٭رمضان میںچونکہ چیزیں زیادہ پکائی جاتی ہیں، اس لیے جلے ہوئے برتنوںمیں گرم پانی ڈالیں اور بیکنگ سوڈےسے رگڑ کر کالک صاف کرلیں۔

٭ ٹائلزمیںپھنسی مٹی کو نکالنے کیلئے پانی میںبیکنگ سوڈا ملائیںاور اس محلول کو مٹی والی دراڑوںمیںڈال کر پرانے استعمال شدہ ٹوتھ برش سے صاف کرلیں۔

فریج کی صفائی

رمضان کی آمد سے قبل فریج کی صفائی بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ رمضان میں سحر و افطار کے لیے کئی چیزیں اسٹور کرنی ہوتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے فریج کے شیلف احتیاط کے ساتھ نکالیں اور انہیں بیکنگ سوڈاکے محلول سے اچھی طرح دھو لیں۔ اب پلاسٹک کے دستانے پہن کر فریج کے اندر کپڑے کی مدد سے صفائی کریں۔ گرم پانی سے فریج کو اندرسے صاف کرنے کی کوشش کبھی بھی نہ کریں۔ اگر شیلف پر دھبے موجود ہیں تو انہیں صاف کرنے کیلئے گرم پانی استعمال نہ کریں۔ دھبوں کو نکالنے کیلئے انھیں کھرچیںمت۔ جب ریکس اور درازوں کو اچھی طرح دھولیں توپھر انھیں دھوپ میں خشک کرلیں۔ جب یہ اچھی طرح خشک ہوجائیں تو انہیں اندر رکھ دیں۔ فریج کے اندر صابن یا کیمیکلزسے صفائی ہرگز نہ کریں کیونکہ جب آپ اس کے اندر پھل رکھیں گی تویہ پھل ان کیمیکلز اور صابن کی بُو کو اپنے اندر جذب کر لیں گے۔

ٹائم مینجمنٹ

اگر آپ نے رمضان میں عبادتوںکیلئے وقت نکالنا ہے تو ابھی سے سارے اقدامات کرلیں۔ اگر آپ ورکنگ وومن ہیںتو پھر آپ کو دفتر کے معاملات کے ساتھ ساتھ گھر کے کاموں میںبھی بہت وقت صرف کرنا پڑے گا۔ تمام تر مصروفیات میں آپ کو ہر حال میںاپنی مناسب نیند کیلئے وقت نکالنا ہے، ورنہ آپ کے سارے کام اُلٹ پُلٹ ہو سکتے ہیں۔ افطار کے بعد طعام اور تراویح پڑھتے ہی سونے کا معمول بنالیں تاکہ سحری کیلئے تازہ دم اٹھیں۔ رمضان کا مطلب یہ نہیںکہ آپ اپنی معمول کی ورزش چھوڑ دیں۔ اس کیلئے آپ سحری سے قبل یا افطار کے دو گھنٹے بعد 20منٹ کی ورزش کرسکتی ہیں تاکہ آپ پورا مہینہ چا ق چوبند رہیں۔

امسال بھی ماہ رمضان موسم گرما میںآرہے ہیں، ساتھ ہی بچوں کے اسکول کی تعطیلات بھی ہوںگی، لہٰذا بچوںکا خیال رکھنے کی ذ مہ داری بھی بڑھ جائے گی۔ سمجھ دار بچوں کو اپنی ٹائم مینجمنٹ اور تربیت کا حصہ بنالیں تو وہ آپ کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں،یعنی آپ کو اپنی ٹائم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ان کی ٹائم مینجمنٹبھی کرنی پڑے گی۔

کراکری، گروسری کی خریداری

تازہ سبزیاں تو آ پ کو دوران رمضان بھی خریدنی ہوںگی لیکن خشک مسالہ جات اور ریسیپی مسالے رمضان سے پہلے ہی خرید کر اسٹور کرلیں تاکہ رمضان میںان کی خریداری کیلئے وقت نہ لگانا پڑے۔ سب سے پہلے تو تخمینہ لگالیںکہ رمضان میں سموسوں پکوڑوں کی تیاری کیلئے کتنا آئل، بیسن وغیرہ درکار ہوگا۔ اپنے بجٹ کے مطابق ان کی فہرست بنا کر بازار سے یہ اشیا لے آئیں۔ آج کل آن لائن گروسری بھی دستیاب ہے اورمحلے کے اسٹورز والے بھی یہ سہولت دیتے ہیںکہ آپ ان کو فون کرکے اپنی ضرورت کی اشیا گھر پر منگوالیں۔ ان کے فون نمبرز بھی اپنے پاس رکھیں۔ اسی طرحافطاری کی تیار ی آسان بنانے والی کراکری بھی خریدلیں، جو بآسانی صاف ہوجاتی ہیں۔