کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے کوہاٹ میں کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی اور پولیس نے بازید خیل روڈ منکارہ پہاڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں میں کوہاٹ پولیس لائنز خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔