وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد تہذیبی مکالمے میں شرکت کے لیے نئی دلی پہنچ گیا، پاکستانی ناظم الامور نے استقبال کیا۔
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ثقافت صرف دو ملکوں کو نہیں بلکہ پورے خطے کو جوڑتی ہے، ایک دوسرے کو سمجھے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکالمے سے باہمی سمجھ بوجھ اور علاقائی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، تہذیبی مکالمہ 22 نومبر تک جاری رہے گا۔
پاکستانی وفد مختلف اجلاسوں میں شرکت اور رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔