Advertisement

عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پبلک سے ہٹا کر پرائیوٹ کرلیا

May 04, 2019
 

اسلام آباد (ایجنسیاں)اداکارہ عائزہ خان نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پبلک سے ہٹا کر پرائیوٹ کرلیا ہے جس کی وجہ وہ افراد جو انہیں فالو نہیں کرتے اب ان کی تصاویر اور ویڈیوز نہیں دیکھ پائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے ایسا اس لیے کیا کہ وہ باقی نامور شخصیات کی طرح سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانے کی دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کررہی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں مداح چاہیے فالوورز نہیں۔عائزہ خان کو انسٹاگرام پر 31 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں جبکہ اب انہوں نے اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کرلیا اور ایک پوسٹ میں لکھا کہ کبھی کبھار کسی کی زندگی میں داخل ہونے کے لیے دروازہ کھٹکھٹانا ضروری ہوتا ہے۔ عائزہ خان کے اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے کے باوجودچاہنے والے انہیں فالو کرنے کی درخواست بھیج سکتے ہیںجسے اداکارہ ضرور قبول کریں گی۔


مکمل خبر پڑھیں