اداکاری اپنی والدہ سے سیکھی،دیپکا پڈوکون

May 14, 2019

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ داکارہ دیپکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکاری اپنی والدہ سے سیکھی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماؤں کے عالمی دن پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کو رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اداکارہ دیپکا پیڈکوون نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی والدہ اجالا پڈوکون ایک فیملی ڈنر کے دوران کچھ ڈانس ٹپس دیتی نظر آ رہی ہیں، اسی دوران وہاں موجود دپیکا پڈوکون سمیت سبھی لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے ساتھ میں لکھا کہ اب ہمیں پتا چلا کہ میں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی۔ماں میری دوست، میری رہنما، اینکر اور نظم و ضبط کی پابند اور میری رول ماڈل ہیں۔