کراچی، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

May 17, 2019

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی کے قریب ٹینکر موٹر سائیکل سواروں کو کچلتا ہوا چورنگی پر چڑھ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔