پاکستانی فلم ’باجی‘ کا ٹریلر ریلیز

June 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی فلم ’باجی‘ کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ہے، فلم میں اداکارہ میرا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم میں ایک کامیاب اداکارہ شمیرا کے عروج و زوال کو بڑی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔

فلم میں شمیرا کا کردار اداکارہ میرا ادا کررہی ہیں جس کا کیریئر دس سال تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد اور بڑھتی عمر کے باعث اب زوال کی جانب گامزن ہے۔

فلم کے مرکزی اداکاروں میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس کے علاوہ، نشو، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، محسن عبا س حیدر، نیر اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم’باجی‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم 28 جون 2019 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔