بھارت کی مغربی ساحلی پٹی پر شدید بارش کا امکان

June 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


سمندری طوفان کے باعث بھارت کی مغربی ساحلی پٹی پر شدید بارش کا امکان ہے ۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج رات شدید نوعیت کے سائیکلون میں تبدیل ہوجائے گا جبکہ طوفان کے باعث بھارت کی مغربی ساحلی پٹی پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ممبئی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی گرمی کی شدت کم ہوئی ہے،بارشوں کے باعث ٹرین اور پروازیں متاثرہوئی ہیں۔

دوسری جانب نئی دلی میں شدید گرم موسم کے بعد ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے ،جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان وائیو کے باعث بھارت کی مغربی ساحلی پٹی کیلئے وارننگ جاری کردی گئی ،طوفان جمعرات کو گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا جبکہ ہواؤں کی رفتار155 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔