تھر کی حب الوطنی بانسری کے سروں میں بول اُٹھی

August 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو ملک بھر میں ہی جشن آزادی کے رنگ چار سو بکھرے دکھائی دیتے ہیں مگر تھر کے صحرا میں قحط زدگان کا جذبہ اور حب الوطنی بانسری کے سروں میں بول رہا ہے ۔

اسلام کوٹ کے گائوں ’سینگھاریو‘ کا رہائشی محمد حسن عرف بابو، جو غریب بھی ہے اور بے روزگار بھی ، مگر جشن آزادی کے ولولے نے اسکے سارے دکھ اور پریشانیاں بھلا دی ہیں وہ بانسری پر قومی ترانے اور ملی نغمے کی دن گائوں کی گلی گلی بجاتا پھر رہا ہے۔

بابو کا کہنا ہے کہ اسے اپنے وطن سے عشق ہے اور وہ آزادی کی خوشی میں جب بانسری میں پھونک مارتا ہے تو وہ وطن سے جنون سُر بن کر نکلتے ہیں۔

غربت و تنگدستی کے باوجود اس فنکار کے دل میں وطن کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہے جس کا اظہار وہ بانسری کے سروں سے کرتا ہے۔