گھر کے باہر باغیچہ بنانے کے انداز

August 28, 2019

گھر کے باہر ایک حسین باغیچہ ہونے سے بہت فرق پڑتا ہے۔ اس سے نہ صرف ماحول میں رونق آجاتی ہے بلکہ گھر کا حسن بھی بڑھ جاتا ہے اور ہر آتے جاتے شخص کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔ آپ کے گھر آنے والے مہمانوں پر بھی اس باغیچے کااچھا تاثر قائم ہوتا ہے اور ان کا موڈ خوشگوار ہوجاتا ہے۔

باغیچے گھر کے اندر بھی بنائے جاتے ہیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے گھر کے اندر کافی جگہ ہو۔ ہمارے یہاں اکثر گھروں کے باہر باغیچہ دیکھا جاسکتا ہے، جو جگہ کی مناسبت سے ہوتا ہے اور کہیں تو یہ اچھا خاصا وسیع بھی بنالیا جاتا ہے۔ اسے پتھروں، گھاس، پودوں، پھولوں اور چھوٹے درختوں سے سجایا جاتا ہے۔ آپ اپنے گھر کے باہر ایک حسین، خوبصورت اور دلکش باغیچہ کس طرح سجاسکتے ہیں، اس کے لیے کچھ تجاویز پیشِ خدمت ہیں۔

چھوٹے گھر کیلئے سادہ باغیچہ

اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو ایک سادہ باغیچہ بنانے پر خرچہ کریں۔ یہ مت سوچیں کہ کم جگہ میں آپ کاباغیچہ پیارا نہیں لگ سکتا۔ کم خرچ میں پتھروں اور گھاس کی مدد سے گھر کے باہر ایک سادہ باغیچہ بنانا بالکل ممکن ہے۔ بس اپنی پسند کی گھاس لگائیں، کوئی خاص ڈیزائن بنانے کے لیے چند خوبصورت پتھر لگائیں اور پھر مختلف اقسام کے سجاوٹی پودے لگادیں جیسا کہ ناریل کا درخت، صنوبر کا درخت یا کوئی چھوٹا درخت جو اچھا لگے۔ اس طرح ایک شاندار باغیچہ بن جائے گا۔ چوں کہ بہت سے لوگ گھر میں سبزہ چاہتے ہیں تو یہ چھوٹا باغیچہ ان کی آنکھوں کو راحت فراہم کرے گا۔ ایک دلکش باغیچہ بنانے کے لیے بس ضروری سامان کو ترتیب دیں اور پودے اور دیگر لوازمات چُنتے وقت اچھے ذوق کا استعمال کریں۔

پھولوں سے بنا مرکزی حصہ

منصوبہ شروع کرنے سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کون سے پودے لگانا چاہیں گے۔ بہت سی اقسام کے پودے اور جھاڑیاں نہیں ملانی چاہئیں کیونکہ اس سے توازن بگڑ جاتا ہے۔جگہ کے حساب سے پودوں کا سائز دیکھنا بھی اہم ہے۔ کلاسک طرز کے گھر کے سامنے باغیچے کی غلط سجاوٹ آپ کے گھر کی خوبصورتی کو متاثر کرسکتی ہے، اس لیے ایسے گھر میں آپ کو اچھی طرح دیکھنا ہوگا کہ باغیچے کو کس طرح ڈیزائن کیا جائے تاکہ گھر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوسکے۔

مقامی پودے لگائیں

پودوں کا بجٹ ایسے درختوں، جھاڑیوں اور پودوں پر خرچ کیا جائے جو مقامی ہوں کیونکہ یہ جلدی پھلے پھولیں گے اور سستے بھی ہوں گے۔ سادہ اور کم لوازمات استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ باغیچے میںبہت زیادہ سامان اچھا نہیں لگتا، جگہ کی سجاوٹ کے لیے گلدانوں کا استعمال کریں۔ اپارٹمنٹس میں رہنے والوں کے لیے بھی اس طرح کا باغیچہ بنانا ایک بہتر حکمت عملی ہوسکتی ہے۔

دیہی انداز

اگر آپ رنگین اور بہت سے پھول پودوں کو پسند کرتے ہیں تو دیہی باغیچہ حیرت انگیز بھی ہے اور آپ کے لیے بہترین بھی۔ اس طرح آپ کے باغیچے میں پھولوں اور پودوں کی بہت سی اقسام موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ گھر کے باہر ایک سادہ اور حسین دیہی باغیچہ بنا کر قدرت کا لطف کیسے اٹھایا جاسکتا ہے۔ ایک شاندار تجویز یہ ہے کہ شام کے وقت ایک آرام دہ ماحول بنانے کے لیے لالٹین، لیمپ، اُونچی روشنیاں اور موم بتیاں لگائیں۔ آپ یہ مواد آسانی سے کم قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے باغیچے کو حسین بنا سکتے ہیں۔ سبز درخت اور ضرورت کے مطابق سامان لگائیں۔ اگر کچھ خالی جگہیں رہ بھی جاتی ہیں تو آپ انھیں اگلے سال بھی بھر سکتے ہیں۔

بڑے گھروں کیلئےساحلی انداز

اگر آپ کا گھر بڑا ہے تو آپ ساحلی انداز چُن سکتے ہیں۔ ایسے باغ برازیل میں بنائے جاتے ہیں کیونکہ یہ سجاوٹ کے حصے کے طور پر گھر سے باہر ہوتے ہیں۔ ان باغات میں آپ بہت سی سجاوٹ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی سجاوٹ پس منظر میں چلی جاتی ہے۔ چھوٹے درخت اور پودے ماحول کو مزید خوشگوار اور حسین بناتے ہیں۔

جدت سے بھرپور

جن گھروں میں دیوار کے ساتھ گیٹ ہو، ان میں باغیچہ دیوار کی دوسری طرف بھی بنایا جا سکتا ہے مگر اس طرح باہر والے لوگ یہ سجاوٹ نہیں دیکھ سکتے۔ اگر آپ کے پاس باہر جگہ نہیں تو دیوار کے پیچھے گھر کے داخلے پر باغ لگائیں۔ وہ لوگ جو اپنا باغ نہیں دِکھانا چاہتے، یہی کام آپ گھر کے اندر بھی کر سکتے ہیں۔ اس حصے کو ایسے سجائیں کہ یہ قدرت سے نزدیک اور جدید لگے۔