یوتھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی ڈاکٹرقادر مگسی سے ملاقات

September 02, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی میں یوتھ ایکشن کمیٹی کے رہنما سندھو گھانگھرو کی قیادت میں وفد نے ترقی پسند ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں 21ستمبر کو طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کا دعوت نامہ دیا ،جسے ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ ایس ٹی پی اسٹوڈنٹس بھی یونین کی بحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہم طلبہ یونین کی بحالی کے حامی ہیں، ملک کے آمر حکمرانوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت سندھ کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین پر پابندی لگاکر سیاسی، سماجی اور تعلیمی طورپر نقصان پہنچایا ہے، طلبہ یونینیں سیاست کی نرسری ہیں جنہیں ختم کرنے سے جمہوری عمل متاثر ہوتا ہے۔