زائدالمیعاددواؤں کی برآمدگی کےمقدمے میں نامزدافرادعدم ثبوت پربری

September 02, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) احتساب عدالت حیدرآباد نے سول ہسپتال جامشورو کے بلک اسٹور سے کروڑوں روپے مالیت کی زائد المیعاد دواؤں کی برآمدگی اورکرپشن کے خلاف دائر نیب ریفرنس میں نامزد سول ہسپتال کے 5سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور 2اسٹور کیپروں کو بری کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے2016 میں ایک چھاپے کے دوران سول ہسپتال جامشورو اور سول ہسپتال حیدرآباد کے ادویات کے بلک اسٹور پر چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی زائد المیعاد (ایکسپائر) ادویات برآمد کرکے سابق ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد قریشی، ڈاکٹر کاظم رضا شاہ، ڈاکٹر محمدنواز عباسی، ڈاکٹر غلام مصطفی عباسی، ڈاکٹرخالد شیخ، اسٹور کیپر غلام قادر راجپر اوراسٹور کیپر نسرین فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کیاتھا ۔نیب کورٹ نے ہفتہ کو ریفرنس میں نامزد ساتوں ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیاہے۔