چین میں کار ڈرائیور کو تیز رفتاری بھاری پڑگئی

September 06, 2019

چین میں تیز رفتاری سے کار چلانے والے ڈرائیور کو تیز رفتاری بھاری پڑگئی، کار بے قابو ہوتی ہوئی بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔

چین کے جیانگسو کے شہر نانٹونگ میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک کار ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کررہا تھا کہ کار پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں کار بے قابو ہوتی ہوئی سڑک کے کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی اور کھمبا کار پر آگِرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا جبکہ بجلی کا کھمبا گرنے کے باعث علاقے کی بجلی کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔