Advertisement

آفیسرز کالونی ملتان میں کمرشل روڈ ز کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ

September 09, 2019
 

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نےآفیسرز کالونی ملتان میں کمرشل روڈ ز کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سروے کر کے رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کو حکم جاری کیا ہے کہ آفیسرز کالونی میں ایسے تمام روڈ زجن پر سکول اور دفاتر قائم ہیں ان سڑکات کی پیمائش کی جائے اور روڈ کو دو رویہ کرنے کے لئے پلان تیار کیا جائے تاکہ آمدورفت اور ٹریفک کے مسائل حل کئے جا سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو بتایا گیا کہ آفیسرز کالونی میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی کمرشلائزیشن کی مد میں محکمے کو کروڑوں کی آمدن متوقع ہے۔


مکمل خبر پڑھیں