عمر کوٹ میں گاؤں کاروڑو سماں میں 30 سے زائد بھیڑیں اور بکریاں مضر صحت پانی پینے سے ہلاک ہوگئیں۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد بھیڑیں، بکریاں اور اونٹ پانی پینے کے بعد منہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے شکایت کی کہ اطلاع کے باوجود وٹرنری کا عملہ علاج کے لیے نہیں پہنچا۔
ادھر وٹرنری افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقہ میں عمرکوٹ سے وٹرنری ٹیم روانہ کی جا رہی ہے۔