واسا کا شکایات سیل 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

ملتان
September 10, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا کا شکایات سیل 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عاشور کے موقع پر شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے حکم پرمحرم الحرام کے حوالے سے واسا کا آن لائن کمپلینٹ سنٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔