Advertisement

راولپنڈی میں لاکھوں کی چوریاں، گاڑی اور موٹر سائیکل غائب

September 10, 2019
 

اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،موٹرسائیکل اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادسے کامران الٰہی کی ٹیوٹا کرولا کار نمبرایل ای اے9900،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک سےاظہر سجاد کی موٹر سائیکل ہنڈا125 اپلائیڈ فارچوری ہوگئی۔تھانہ مندرہ کو حنیف قریشی نے بتایاکہنامعلوم چور کوٹلہ داخلی کرنالی میںٹرانسفارمر گرا کر کیبل تار مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ مری کو رضوان اللہ نے بتایا کہ نامعلوم چور سائل کی دکانوں کے چھت کاٹ کر تجوری کے لاک توڑ کر 70ہزارروپے ، ایک لیپ ٹاپ اور 6موبائل فون چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ وارث خان کو محمد تنویرنے بتایا شاہ دی ٹالیاں کے قریب ایک لڑکاملااس نے بتایا کہ میرا والد بیمار ہے اور اپنا نام احتشام بتایا وہ میرے پاس بیٹھگیااور مجھے باتوں میں لگاکر میرا موبائل اٹھا کر بھاگ گیا۔تھانہ گوجرخان کو صداقت حسین نے بتایا کہ اعجاز شاہ اور سرمد کیانی سائل کی گاڑی لینڈ کروزر نمبر اے ڈی اے005مالیتی ایک کروڑ 20لاکھ روپے بطور امانت لے کر گئے تھے جو اب گاڑی واپس نہیں کر رہے ہیں اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں