Advertisement

مہوش حیات اور نک جونس کی تصویر پر دلچسپ تبصرے

September 10, 2019
 

خوبرو پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور امریکی گلوکار نک جونس کی تصویر مقبول ہوگئی۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات اور بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا میچ دیکھنے پہنچے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے نک جونس کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میںلکھا کہ ’نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے میچ میں نک جونس سے ملاقات ہوئی ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ سیمی فائنل میں نک جونس اور میں رافیل نڈال کو سپورٹ کر رہےتھے۔

اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک عرصے بعد نک جونس کو خوش دیکھا ہے۔

نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا آپ اقوام متحدہ کے سفارتی اعزاز اور شوہر سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے نک جونس بھی اپنی اہلیہ سے تنگ ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نک جونس ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے غلط ملک میں شادی کر لی۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’آج کوئی بہت ڈر کر گھر گیا ہوگا۔‘

امریکا کے شہر نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹزمین کو شکست دی۔

رافیل نڈال نے فائنل میں روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔


مکمل خبر پڑھیں