Advertisement

سینئر سری لنکن پلیئرز کے انکار سے مایوسی ہوئی، رمیز راجہ

September 11, 2019
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ماضی کے اوپننگ بیٹسمین اور پی سی بی کے سابق سی ای او رمیز راجہ نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ ایسی کیا وجہ ہوئی کہ سری لنکا کے دس کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان پر آنے سے انکار کردیا۔

ورلڈ کپ 1992کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اہم رکن رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے ان کرکٹرز کے انکار سے مایوسی ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان میں سے کئی پلیئرز نے دورہ پاکستان پر آنے کے بجائے فرنچائز کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ باعث حیرت ہے۔


مکمل خبر پڑھیں