فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری

September 11, 2019

قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو سندھ اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی جانب سے چیئرمین نیب، سیکریٹری وزارت داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو اس ضمن میں مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری کیے گئے پروڈکشن آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کو 13 ستمبر کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لایاجائے۔

دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور جاوید حنیف کو سندھ اسمبلی لانے کے لیے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔