• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال اور علیمہ کے لیے قانون مختلف ہے ، سعید غنی


سندھ کے وزير اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کے لیے قانون اور علیمہ خان کے لیے اور ہے۔

سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے اس کے لیے نیب کے دروازے کھلے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو برا بھلا کہہ دے یا پی ٹی آئی میں چلا جائے وہ نیب کے لیے شجر ممنوعہ بن جاتا ہے ۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ جن جعلی اکاؤنٹس کے الزام پر زرداری گرفتار ہیں، انہیں اکاؤنٹس سے فہیمدہ  مرزا کے بیٹے نے 40 کروڑ وصول کیے، حسنین مرزا کے معاملے پر نیب چپ ہے ۔

سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان تو اعتراف کر کے جرمانہ بھر چکيں ، اس پر نیب کے پرکیوں جلتے ہیں۔ 

تازہ ترین