Advertisement

کراچی: شارع فیصل پر رانگ سائیڈ کار دوڑانے والا نوجوان گرفتار

September 11, 2019
 

کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر رانگ سائیڈ کار دوڑانے والے نوجوان کو ٹریفک پولیس نے گرفتارکرلیا، نواجوان کےخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی کی شارع فیصل پر نوجوان کار سوار دوسروں کے لیے خطرہ بن گیا، کار سوار تیز رفتاری سے رانگ سائیڈ پر گاڑی چلاتا رہا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے گاڑی کے نمبر سے نواجون کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔

نوجوان کے خلاف صدر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں