Advertisement

اغوا اور قتل کے ملزم کو پھانسی، 25لاکھ روپے ہرجانہ ورثا کو ادا کر نے کا حکم

September 12, 2019
 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج نوید احمد سومرو نے اغواء اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی کی سزا کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو جیل حکام کی جانب سے مجرم ارشد کو فاضل عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے مجرم کو 25لاکھ روپے بطورہرجانہ مقتول کے حقیقی ورثا کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم نے2017میں سپر ہائی وے پر مقتول گل فراز کو اغواء کیا اور گلا دبا کر قتل کرکے لاش دفنا دی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں